ابنا: علی اکبر صالحی نے کل عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران قزاقستان کے شہر آلماتی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں اچھی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور اب ضروری ہے کہ فریقین مذاکرات میں آگے کی جانب قدم بڑھائیں۔ علی اکبر صالحی نے مزید کہاکہ اہم بات یہ ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات صحیح ڈگر پر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان چھبیس اور ستائيس فروری کو قزاقستان کے شہر آلماتی میں مذاکرات ہوئے تھے۔
.....
/169